اداکارہ دیا مرزا کی بھانجی اور کانگریس رہنما فیروز خان کی 25 سالہ بیٹی تانیا کاکڑے حیدر آباد میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔
دیا مرزا نے تانیا کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ ہی مداحوں کو یہ افسوسناک اطلاع دی، اداکارہ نے لکھا ‘میری بھانجی، میری بچی، میری جان اب روشنیوں میں چلی گئی ہے’۔
اداکارہ نے لکھا ‘خدا کرے تم جہاں ہو وہاں تمہیں سکون اور محبت نصیب ہو، تم ہمیشہ ہمارے چہروں پر آنے والی مسکراہٹوں کا سبب بنی ہو’۔