Home پاکستان عمران خان پر پابندی نہیں لگی، امپورٹڈ حکومت کو آج پھر مایوسی...

عمران خان پر پابندی نہیں لگی، امپورٹڈ حکومت کو آج پھر مایوسی ہوئی: علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں عمران خان اور پی ٹی آئی پر پابندی نہ لگنے سے امپورٹڈ حکومت کو آج پھر مایوسی ہوئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال بعد سناتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی جو غیر قانونی ہے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کے حوالے سے جو بیان حلفی جمع کروایا وہ جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ آج ایک بار پھر امپورٹڈ حکومت اور پی ڈی ایم کو مایوسی ہوئی کیونکہ عمران خان اور پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگی۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ ہمیں تمام فنڈنگ باقاعدہ طریقہ کار کے ذریعے کی گئی، ہم نے میڈیا ٹرائل کا مقابلہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...