Home پاکستان ماہر قانون عرفان قادر کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل

ماہر قانون عرفان قادر کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل

اسلام آباد: سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہےکہ اب مشاورت کے ساتھ قوانین بنائیں اور ایسے قوانین نہ ہوں جس کے تحت یہ ملک چل ہی نہ سکے۔

عرفان قادر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے سنجیدہ نتائج ہوسکتے ہیں، قوانین کو مل جل کر ٹھیک نہیں کریں گے تو نہ مستحکم حکومت اور نہ اپوزیشن بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لیے موقع اچھا تھا کہ اپوزیشن میں بیٹھ جاتے اور قانون سازی کرلیتے مگر ان کا خیال تھا کہ یہ پورے ملک پر اپنی حکومت بنالیں گے اور دو تہائی اکثریت لے لیں گے۔

سابق اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی قیادت کے لیے لمحہ فکریہ ہے، اب مشاورت کے ساتھ قوانین بنائیں، ایسے قوانین نہ ہوں جس کے تحت یہ ملک چل ہی نہ سکے ، یا تو سب این آر او کی طرف جائیں یا سب اپنا نقصان کریں۔

دوسری جانب ماہر قانون سابق اٹارنی جنرل اور پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آئین اورقانون کی بالادستی ہونی چاہیے، عمران خان بیانیہ بنانے کے ماہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بیٹوں کی فرم سے تنخواہ نہیں لی تو وہ تاحیات نااہل ہوگئے، پی ٹی آئی نے تو غیرملکیوں سے فنڈنگ لی، ممنوعہ فنڈنگ کی رقم ضبط ہوجائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...