Home پاکستان ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا وہ بھی مرا...

ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا وہ بھی مرا ہوا: فیاض چوہان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا وہ بھی مرا ہوا ہے۔

ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا فیصلہ نہ سنا کر عدلیہ کی توہین کی۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد انجمن غلامانِ امریکا کی خواہشات پر اوس پڑ گئی، آج کے فیصلے سے پی ٹی آئی کے مؤقف کی تائید ہوئی ہے۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ اُسامہ بن لادن سے 10 کروڑ روپے لینا ہوتی ہے، اُسامہ بن لادن سے فنڈنگ کی گواہی بے نظیر بھٹو بھی دے چکی ہیں، فارن فنڈنگ لیبیا اور عراق کے سربراہان سے فنڈز اور ڈالرز لینا ہوتا ہے، جے یو آئی اور دیگر پارٹیاں قذافی اور صدام سے ڈالر لیتی تھیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد سنایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...