Home انٹرنیشنل آئی ایم ایف بنگلادیش کو قرضہ دینے پر راضی ہوگیا

آئی ایم ایف بنگلادیش کو قرضہ دینے پر راضی ہوگیا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) بنگلا دیش کو قرضہ دینے پر راضی ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف نے اعلان کیا ہے کہ بنگلا دیش کو معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ بنگلادیش نے آئی ایم ایف سے ساڑھے 4 ارب ڈالر قرض مانگا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 مہینوں میں 17.20 ارب ڈالر رہا اور بنگلا دیش نے بیرونی ادائیگیوں اوربجٹ سپورٹ کے لیے آئی ایم ایف سے قرض مانگا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ارب 50 کروڑڈالرقرض پرسود نہیں ہوگا جب کہ 3 ارب ڈالر پر 2 فیصد سود ہوگا۔

بعد ازاں بنگلادیشی وزیر خزانہ اے ایچ مصطفیٰ کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کو قرض کا کہا ہے لیکن معیشت مشکلات کا شکار نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط میں قرض کی رقم ابھی نہیں بتائی، قرضے کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط کا انتظار کر رہے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بنگلادیش کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک سال کے اندر 20 جولائی تک کم ہوکر 39.67 ارب ڈالر پر آگئے ہیں جو صرف پانچ ماہ کی امپورٹس کیلئے کافی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...