Home پاکستان 'شعیب اور ثانیہ کے آدھے اثاثے جائز اور آدھے اثاثے ممنوعہ ہیں'...

‘شعیب اور ثانیہ کے آدھے اثاثے جائز اور آدھے اثاثے ممنوعہ ہیں’ شہباز گل کا طنزیہ ٹوئٹ

پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ کے فیصلے پر طنزیہ بیان جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جس کے مطابق تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ ان کے ممنوعہ فنڈز ضبط کیے جائیں، الیکشن کمیشن دفتر قانون کے مطابق باقی کارروائی بھی شروع کرے۔

اس حوالے سے شہباز گل نے قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ذریعے طنز کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘اب الیکشن کمیشن پاکستان یہ فیصلہ دے گا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے آدھے اثاثے جائز ہیں اور آدھے اثاثے ممنوعہ ہیں’۔

پی ٹی آئی رہنما نے ساتھ ہی قہقہے سمیت سر پکڑنے والے ایموجی کا استعمال کیا۔

سوشل میڈیا پر شہباز گل کی ٹوئٹ وائرل ہوئی تو کئی صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ قومی ہیرو کا نام یوں استعمال نہ کیا جائے۔

ایک صارف نے شہباز گل کو جواب دیا کہ ‘پاکستان کے آئین کو پڑھ کر پھر ٹوئٹر پر پوسٹ کریں کیونکہ آئین پاکستان میں صاف لکھا ہے اگر کوئی ایسا شخص جو پاکستانی نیشنل نہیں ہو اور وہ کسی سیاسی پارٹی کو فنڈنگ کرے تو وہ پارٹی کالعدم قرار دے دی جائے گی’۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...