Home پاکستان عمران خان نے 21 رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی

عمران خان نے 21 رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 21 رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کے مطابق باضابطہ اعلان کل پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے مشاورت کے بعدکیا جائےگا، وزرا کے محکموں کا اعلان بھی کل کیاجائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، مراد راس شامل ہیں۔

فیصل آباد سے علی افضل ساہی اور لطیف نذر کو کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

راولپنڈی سے راجہ بشارت، جنوبی پنجاب سے نوابزداہ منصور ، سردار محسن لغاری، غضنفر عباس چھینہ، سردار شہاب الدین اور سردار حسنین بہادر دریشک بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔

ان کے علاوہ عنصر مجید نیازی ، ملک تیمور، منیب چیمہ ، علی عباس شاہ، سردار ہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی کے نام پنجاب کابینہ میں شامل ہیں، راجہ یاسر ہمایوں اور خرم ورک ، حسین جہانیاں گردیزی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کرنل ریٹائرڈ محمد ہاشم ڈوگر کو وزارت داخلہ اور ملک تیمور کو کھیل کی وزارت دینےکاعندیہ دیا گیا ہے۔

عمران خان نے پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا سے ویڈیو لنک سے خطاب بھی کیا۔

خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن برداشت نہیں ہوگی، وقت پر دفاتر آنا ہے ، توقع کرتاہوں کہ آپ 14 سے 16 گھنٹےکام کریں گے، آفس میں وقت دیں گے تو بیورو کریسی بھی وقت پر آئے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ واضح فرق نظرآنا چاہیےکہ ہماری حکومت عوام کے لیےکام کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...