Home پاکستان اب بھی وقت ہے قوم اس فتنہ کے خلاف آواز اٹھائے: ریحام...

اب بھی وقت ہے قوم اس فتنہ کے خلاف آواز اٹھائے: ریحام کی عمران پر تنقید

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کی وجہ بتاتے ہوئے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ریحام خان ٹوئٹر پر کافی متحرک رہتی ہیں اور ساتھ ہی وہ پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بھی بناتی رہتی ہیں۔

اب ریحام خان نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘کل پاکستانی روپیہ مستحکم اور اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی ہے اور یہ بات تحریک انتشار کو ہضم نہیں ہوئی اس لیے انہوں نے آج الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی کال دے دی ہے’۔

ریحام نے تحریک انصاف کو نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا ‘تاریخ نے ثابت کیا ہے مولانا اسرار اور حکیم سعید نے بہت عرصہ پہلے ہمیں پاکستان کے فتنہ عظیم کے متعلق آگاہ کیا تھا’۔

انہوں نے کہا ‘اب بھی وقت ہے کہ یہ قوم اس فتنہ کے خلاف آواز اٹھائے، یہ شخص کرسی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ‘۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر نے ہمیں فارن فنڈڈ کہہ کر ہماری توہین کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...