Home بلاگ عادل افسران کی سریع الحرکت کارکردگی کا حسن

عادل افسران کی سریع الحرکت کارکردگی کا حسن

منشاقاضی
حسب منشا

عادل اور منصف مزاج افسران کی پہچان ان کے قول سے نہیں عمل سے ظاہر ہوتی ہے , PSIC کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب آصف علی فرخ کا ظرف چرخ نیلی فام کی بلندیوں کو چھو رہا ہے , ڈی ایم ڈی محمد شاہد کا زمانہ شاہد ہے کہ آپ نے ہمیشہ سایہ دار درختوں کی آبیاتی کی ہے , ڈائریکٹر ایڈمن محترمہ شمائلہ منظور کے سریع الاثر انتظامی امور کی صدائے باز گشت گنبد بے در سے آ رہی ہے , عربی زبان میں آفتاب مونث اور مہتاب مذکر ہے اس لیئیے تذکیر و تانیث کو کوئی امتیاز حاصل نہیں ہے کہ سوائے اس کے اس کا کام بولتا ہے , ڈائریکٹر فنانس جناب علی رضا تارڑ حساب کے آدمی ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ حساب کا پرچہ کتنا مشکل ہوتا ہے آپ خوف خدا کے احساس سے معمور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ

دنیا کی باز پرس سے اب تک نہیں نجات
الجھا ہوا ہوں حشر کے دن بھی حساب میں

یہ وہ عادل افسران ہیں جو سایہ دار درختوں کی آبیاری کر رہے ہیں , میں نسل انسانی کے ان خیر خواہوں کی فرض شناسی کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے اذکار رفتہ ملازمین کے گھروں میں مسرت و شادمانی کی لہر دوڑ گئی ہے اور پیسک پینشنز ویلفئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جناب نجم الحسن شاکر , جوائنٹ سیکرٹری شیخ محمد اشرف , سینئر نائب صدر جناب محمد رشید , فنانس سیکرٹری حاجی محمد یونس , پریس سیکرٹری خالد علی زائد نے اپنے مشترکہ جذبات و احساسات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مہربان افسران کی سریع الحرکت چارہ سازی کو سراہا اور ان کے اس عمل سے بیوہ , یتیم , مسکین اور کبر سنی کی منتہا کو چھوتے ہوئے بزرگوں کی نیم شبی دعاؤں کی تاثیر میں ڈوبی ہوئی اکسیر چیز پینشن میں اضافہ کا سبب بنی ہے. میں کوئی بیجا تعریف کر رہا ہوں اور نہ ہی کوئی خوشامد کر رہا ہوں میرے یہ تشکر آمیز بیواؤں اور یتیموں کے جذبات کے ترجمان ہیں جن کی کیفیت بالکل ایسی ہی ہے , ویسے بھی آپ سب جانتے ہیں کہ میں جس قبیلہ ء قرطاس سے تعلق رکھتا ہوں وہ فاقوں سے نہیں باتوں سے مر جاتے ہیں , میں اس دانائے راز غالب سے اس لیئے ناراض ہوں کہ اس نے ایک شعر میں چیرہ دستی کا ذکر کیا ہے ,

عجز و نیاز سے تو نہ وہ آیا راہ پر
دامن کو آج اس کے حریفانہ کھینچئیے

پیسک ملازمین کی خوش نصیبی ہے کہ وہ ایک بہترین ادارے میں کام کر رہے ہیں اور کچھ کرتے رہے ہیں اس ادارے کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ پاکستان کے گمنام دیہاتی تاریک گلیوں میں بیٹھے ہوئے دستکاروں کے دست ہنر سے نکلے ہوئے فن پارے ایک طویل عرصہ تک غیر ملکی عالمی منڈیوں میں. پاکستان کے خاموش سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں , چھوٹی صنعتوں کی کارپوریشن وزیر صنعت میاں محمد اسلم اور وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کی خصوصی توجہ کی منتظر ہے , اور پاکستان کے دوسرے سرکاری اداروں کے وہ افسران جو کلیدی آسامیوں پر کام کر رہے ہیں ان کے لیئیے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے سربراہ اور دورس نگاہ رکھنے والے صاحبان عالی مرتبت قابل تقلید مثال بن چکے ہیں , ریٹائرڈ ملازمین کی تنظیم کے تمام عہدیداران خصوصا جناب نجم الحسن شاکر کی فرض شناسی کی بلائیں لینے کو جی چاہتا ہے , ارادے کے یہ پکے لوگ جن کی کاوش اللہ کی نوازش ثابت ہوئی ہے , شاکر کے پاس جو مضبوط ویپن تھا وہ ارادہ تھا , جنگ میں ارادہ فتح میں اخلاقی و دماغی عظمت اور شکست میں ہمت کی ضرورت ہے یہ قول چرچل کا میں نے تو حرز جاں بنا لیا ہے , جو شخص ارادے کا پکا ہو وہ دنیا کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال سکتا ہے , ہمارے تمام کاموں میں قوت ارادی کو بہت دخل ہے اگر ہمارے ارادے بلند ہیں تو یقینا ہم ایسے کام کر سکتے ہیں جن سے بلند حاصل ہو , شیکسپئیر نے کہا تھا ہمارا جسم باغ ہے اور ارادہ باغبان ہم جیسا چائیں گے ویسا بن جائیں گے , PSIC کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب آصف علی فرخ ترکی میں آصف کے معنی ہیں سپہ سالار کے اور آپ میں سالار کارواں کے سارے اوصاف حمیدہ موجود ہیں جن کی دورس نگاہ کا اعجاز ہے کہ انہوں موجودہ حالات کی سنگینی کو ہمارے رنگینئی بہار میں بدل دیا , خزاں کو سازگار کرنے میں چمن پرستو کے جذبات شامل ہیں , کالم تنگی ء داماں کی شکایت کر رہا ہے اس لییئے بقیہ کسی اور دن کے لیئیے اٹھا رکھتا ہوں , فی الحال ,
چلتا رہے رسم تعارف کا سلسلہ
تم ہر بار مجھے اجنبی کی طرح ملو

پیسک کے سربراہ اور ان کی پوری ٹیم کی سریع الحرکت کارکردگی کا حسن ماحول میں چاندنی بکھیر رہا ہے تمام اذکارفتہ رفقا کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ,

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...