Home پاکستان عوام الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کیلئے ایف 9 پارک میں جمع ہوں:...

عوام الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کیلئے ایف 9 پارک میں جمع ہوں: عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوام سے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے لیے ایف 9 پارک میں جمع ہونے کی اپیل کردی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ پوری ریاستی مشینری اور الیکشن کمیشن کی شرانگیزیوں کے باوجود پنجاب کے ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی شکست کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن نے امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کیخلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی سازش رچائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب عام انتخابات میں بھی ایسا ہی ہونے سے پوری پی ڈی ایم خوف کا شکار ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آج شام 6 بجے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیخلاف پرامن احتجاج کیلئے ایف نائن پارک میں جمع ہوں، میں اس اجتماع سے شام 7 بجے خطاب کروں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...