Home کھیل کامن ویلتھ گیمز: قومی گولڈ میڈلسٹ نوح بٹ نے سوشل میڈیا پر...

کامن ویلتھ گیمز: قومی گولڈ میڈلسٹ نوح بٹ نے سوشل میڈیا پر کیا بیان جاری کیا؟

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے نوح بٹ نے ناصرف پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ اپنی کارکردگی سے سب سے دل بھی جیت لیے۔

نوح بٹ نے کامن ویلتھ گیمز کی 109 پلس ویٹ لفٹنگ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا، قومی ویٹ لفٹر نے مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے اسنیچ میں 173 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو وزن اٹھایا۔

قومی ویٹ لفٹر کو صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔

نوح بٹ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن میری زندگی کا سب سے خوشی والا دن ہے۔

قومی ویٹ لفٹر نے مزید لکھا کہ مجھے آج فخر ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں اور میں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا، یہ سب میرے ماں باپ، دوستوں اور میرے تمام پاکستانیوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، اپنے پیغام کے آخر میں نوح بٹ نے پاکستان زندہ باد کے ساتھ قومی پرچم اور دل والا ایموجی بھی استعمال کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...