کوئٹہ میں دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دستی بم حملہ کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر کیا گیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
حملے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے۔