Home انٹرٹينمنٹ ہر 6 سے 8 ماہ بعد خوبصورتی بڑھانے کا علاج کرواتی ہوں:...

ہر 6 سے 8 ماہ بعد خوبصورتی بڑھانے کا علاج کرواتی ہوں: صبا فیصل

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے خوبصورت دکھائی دینے کے لیے کاسمیٹک سرجری سمیت دیگر طریقے استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

حال ہی میں صبا فیصل نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں ان سے میزبان ساجد حسن نے سوال کیا کہ کیا آپ بھی جوان نظر آنے کے لیے بوٹوکس اور دیگر سرجریز کرواتی ہیں؟

صبا فیصل نے جواب دیا کہ ‘میں جھوٹ کیوں بولوں، نہ میں جھوٹ کہتی ہوں، میں بالکل سرجریز کرواتی ہوں’ جس پر ساجد حسن نے حیرانی سے کہا ‘لیکن بالکل نہیں لگتا کہ آپ یہ علاج کرواتی ہیں’۔

اداکارہ نے کہا ‘یہ ہی سمجھداری ہے اور جو لوگ کہتے ہیں کہ نہیں ہم نہیں کرواتے، میرے خیال میں اس میں کوئی برائی نہیں ہے، عمر کے ساتھ ساتھ بہتر نظر آنے میں کوئی مضائقہ نہیں، آپ کو اچھا نظر آنا چاہیے’۔

صبا فیصل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘خوبصورتی کا علاج ایسے کروائیں کہ نہ شکل تبدیل ہو اور نہ آپ کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہوں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘خوبصورت نظر آنے کے لیے کاسمیٹک سرجری کروانا ایک نشہ ہے، آپ ایک مرتبہ خود کو شیشے میں دیکھیں گے تو ضرور کہیں گے کہ چہرے کا یہ خدوخال ایسا ہونا چاہیے وغیرہ، تو میں یہ نہیں کرتی’۔

اداکارہ نے کہا ‘یہ سرجری غلط بھی ہوسکتی ہے تو میں لاہور میں ایک ہی ڈاکٹر کے پاس جاتی ہوں اور ہر 6 سے 8 ماہ بعد خوبصورتی بڑھانے اور جوان نظر آنے کے لیے سرجری کرواتی ہوں لیکن وہ بہت قدرتی لگتی ہے ‘۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...