Home انٹرٹينمنٹ تہجد کی نماز پڑھتی ہوں اور انگلش میں قرآن بھی پڑھا: متھیرا

تہجد کی نماز پڑھتی ہوں اور انگلش میں قرآن بھی پڑھا: متھیرا

پاکستان اداکارہ و میزبان متھیرا کا کہناہے کہ وہ صلوۃ الحاجات پڑھتی ہیں اور انہوں نے انگلش میں قرآن پاک بھی پڑھا ہے۔

سوشل میڈیا پر متھیرا کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ 30 سال کی عمر کے بعد جب میں نے اپنی ذات میں تبدیلی چاہی تو میں نے تہجد پڑھنا شروع کردی، میں صلوۃ الحاجات بھی پڑھتی ہوں اورمیں اپنی صلوۃ الحاجات مس نہیں کرنا چاہتی۔

https://www.instagram.com/p/Cg2OUYXoudu/

متھیرا نے بتایا کہ اب میرا مقصد ہے کہ میں 2 سے 3 فرض نماز بھی ادا کروں کیوں کہ سونے اور کام کرنے کی وجہ سے میں 5 وقت کی نماز نہیں ادا کرسکتی۔

میزبان کا کہنا تھاکہ میں نے چیزوں کو سمجھنے کےلیے قرآن کو انگلش میں پڑھنا شروع کیا کیوں کہ یہ پڑھنا بہت ضروری ہے لیکن میری اردو اور عربی بہت کمزور ہے اس لیے میں نے قرآن پاک کو انگلش میں پڑھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسان کے لیے تبدیلی ضروری ہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ انسان میں تبدیلی آجاتی ہے، مجھے لگتا ہے کہ اب میں ذہنی طور پر زیادہ میچور ہوں اور زیادہ سنجیدہ ہوگئی ہوں کیوں کہ میں ہر وقت 15 سال کی لڑکی تو نہیں رہ سکتی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...