Home پاکستان لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس: پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں...

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس: پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو بے گناہ قرار دیدیا

پولیس نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو بے گناہ قرار دےد یا۔

لاہور پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس میں لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد اور شفقت محمود سمیت دیگر کو بے گناہ قرار دیا۔

عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر تھانہ شفیق آباد، شاہدرہ ،گلبرگ اور بھاٹی گیٹ میں مقدمات درج تھے جب کہ پولیس نے مقدمے سے انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کردیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پولیس کو اب ان مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری مطلوب نہیں۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نےضمانتوں کی درخواستیں واپس لےلیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...