Home پاکستان ممنوعہ فنڈنگ آخری کیس نہیں، خان صاحب نے اور بھی چاند چڑھائے...

ممنوعہ فنڈنگ آخری کیس نہیں، خان صاحب نے اور بھی چاند چڑھائے ہوئے ہیں: طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ آخری کیس نہیں ہے، خان صاحب نے اس کے بعد بھی چاند چڑھائے ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں جرم ثابت ہو چکا بس سزا کا تعین باقی ہے، جو جرم ثابت ہوا ہے جو سزا ہو سکتی ہے وہ پارٹی پر پابندی یا عمران خان کی نااہلی ہو سکتی ہے، عمران خان سے رقم برآمد کی جائے گی، مزید جو لوگ ملوث ہیں وہ بھی گرفتار ہوں گے اور انہیں بھی سزا ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ چاروں کام کرنے کے لیے ڈیکلیریشن سپریم کورٹ بھیجی جائے گی، ایف بی آر، ایف آئی اے اور دیگر مالیاتی اداروں کی مدد سے تحقیقات ہوں گی، اس معاملے کو مزید طول نہیں دیا جائے گا، تحقیقات جلد مکمل ہوں گی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ یہ آخری کیس نہیں ہے، اس کے بعد بھی خان صاحب نے چاند چڑھائے ہوئے ہیں، اس لاڈلے کو پوچھتے پوچھتے 8 سال ہو گئے، اس معاملے میں حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو صادق اور امین بنایا گیا جس میں شرعی اور دنیاوی عیب ہیں، انصاف کا نظام اگر صحیح طرح کام کرتا تو عمران خان ریاست کا والی نہ ہوتا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف بالکل واپس آئیں گے اور ان کا حق ہے کہ وطن واپس آئیں، نواز شریف اگلے انتخابات سے پہلے وطن واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی اپنے قلم سے وہ تمام ظلم اور جبر جو نواز شریف یا کسی کارکن پر ہوا ختم کر دینا چاہیے تھا، ہم نے نظام کو ایک اور موقع دیا، خصوصاً انصاف کا نظام اپنی تصحیح کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...