Home پاکستان کراچی پر مزید 2 سسٹم بارشیں لارہے ہیں: چیف میٹرولوجسٹ

کراچی پر مزید 2 سسٹم بارشیں لارہے ہیں: چیف میٹرولوجسٹ

محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ پر مون سون سسٹم اثر انداز ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کراچی پر ایک نہیں دو سسٹم مزید بارشیں لا رہے ہیں جس کے تحت ہفتے کو شروع ہونے والا نیا سلسلہ 9 اگست تک کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارشوں کا باعث بنے گا ، پھر 11 سے 15 اگست تک دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں کل 6 اگست سے شروع ہونے والا بارشوں کا نیا اسپیل 9 اگست تک جاری رہے گا جب کہ دوسرا اسپیل 10 اگست کی شام کو آئے گا، پہلے اسپیل کے مقابلے دوسرا اسپیل خاصا طاقتور ہوگا جس دوران کبھی کبھی خاصی تیز بارش بھی متوقع ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مشرقی سندھ میں تھرپارکر اور عمر کوٹ میں آج دوپہر یا شام سے ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ گزشتہ رات بھی تھر پارکر میں کسی کسی جگہ ہلکی بارش دیکھنے میں آئی۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمر کوٹ اور تھرپارکر میں تیز بارشوں کا امکان ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...