Home پاکستان ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے کہا کہ وفاقی حکومت ہو یا سندھ حکومت اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کو معاہدوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید تشویش ہے، رابطہ کمیٹی اس پر جلد اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا ووٹ بینک توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کراچی میں جعلی جماعتیں بنائی جاتی ہیں، ایم کیو ایم سے معاہدہ بھی کیا جاتا ہے اور ایم کیو ایم کو نقصان بھی پہنچایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ وفاق میں حکومتی اتحادی ہے اور اس اتحاد میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

اسپین کا گھروں میں رہ کر کام کرنے والے افراد کیلئے نیا ویزا پروگرام

اسپین نے یورپی یونین سے باہر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے لیے 'ڈیجیٹل نوماڈ' ویزا پروگرام شروع کرنے...

منی لانڈرنگ کیس : جیکولین فرنینڈس گرفتار ہونے سے بچ گئیں

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت مل گئی۔ بھارتی میڈیا کے...

قذافی اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ سیریز کی تیاریاں، رنگ و روغن کردیا گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے بقیہ تین میچز کا آغاز 28 ستمبر سے لاہور میں ہوگا۔

عامر لیاقت سے شادی سےکافی عرصہ پہلے سے شوبز میں کام کر رہی تھی: سیدہ طوبیٰ

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے شوبز انڈسٹری میں آنے...

چائے پینے والے افراد روزانہ کتنی پلاسٹک کھا رہے ہیں؟

کراچی کی دودھ پتی چائے میں بھی مائیکر و پلاسٹک کی آلودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جناح...