Home بلاگ جناح انمول ہے

جناح انمول ہے

منشاقاضی
حسب منشا

شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر لیا جس کی جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کو رہبری اور راہنمائی کی شدید ضرورت تھی اور اس انمول جناح کو ایک نہیں کئی خطوط لکھے کہ بیرسٹری چھوڑ کر واپس ہندوستان آ جاؤ اور مسلمانوں کے لیئے الگ وطن کے حصول کے لیئے اپنی دلیل کی قوت کو استعمال میں لاؤ , شاعر مشرق سے عبقری شخصیات نے پوچھا کہ آپ کو انگلینڈ میں ہی مسلمانوں کا راہنما ملا ہے ہندوستان میں آپ کی نظروں میں کوئی بھی نہیں جچا , تو آپ نے کہا تھا لاکھوں موجود ہیں لیکن جناح انمول ہے اس کو خریدنے کے لیئیے ابھی دنیا میں کوئی مائی کا لال پیدا نہیں ہوا ان خیالات کا اظہار آج سی ٹی این کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت کے حوالے سے ائر کموڈور خالد چشتی نے اپنے مخصوص طرز و اسلوب سے غیر معمولی معلومات کے انبار لگا دئیے , نقابت کے فرائض جواں سال ماہر تعلیم جناب فہد عباس نے بڑی مہارت اور سحرانہ انداز میں ادا کیئے تو سامعین نے زبردست داد دی تلاوت قرآن کریم کے بعد فہد عباس نے باقاعدہ کاروائی کا آغاز کیا اور کہا کہ سی ٹی این ایک علم دوست، ادب پرور اور فن شناس ادارہ ھے، جس کے بانی کی فکر مفکرانہ ، سوچ جاویدانہ , معیار مسعودانہ , خیال بلند , سوچ ارجمند, طبیعت درد مند اور دل و دماغ روشن ہیں , فہد عباس نے آپ کو خطبہ ء استقبالیہ کے لیئے ڈائس پر دعوت دی تو ہال سامعین کی تالیوں سے گونج اٹھا , آپ نے ہلکے پھلکے اور باتوں باتوں میں بڑی باتیں کہہ دیں اور ائر کموڈور خالد چشتی کی صلاحیتوں کو نسل نو کے لئیے ارمغان خبر و نظر قرار دیا , آپ نے سی ٹی این کے اراکین کی مسلسل کارکردگی کے حسن کی تعریف کی اور کہا کہ میں تو اکیلا آدمی تھا اور اب یہ کاروان بہار بن گیا ہے جو میں دیکھ رہا ہوں یہ اپنی منزل مراد پر پہنچ کر ہی دم لے گا , آپ نے سابق آرمی چیف جنرل ر احسن حیات , جنرل مقبول , جاوید اقبال کارٹونسٹ , اور تمام سامعین کی آمد پر اظہار اطمینان فرمایا , گلبرگ میں ٹریفک کی بندش کے باوجود چشتی صاحب کے دیوانے اور پروانے شدید تکلیف دہ صورت حال سے نکل کر پہنچ گئے اگر ایسی صورت حال نہ ہوتی تو ہال تنگی ء داماں کا شکوہ کرنا شروع کر دیتا ہے , محترمہ فردوس نثار اپنے ابلاغی محاذ پر خاموشی سے برقی ذرازئع ابلاغ کے نمائندوں کو ہدایات دے رہی تھیں , میجر مجیب آفتاب , عذرا آفتاب , محترمہ ماہ نور , جناب فیاض ماہر سیاحت و تفریح , ڈاکٹر سلطان ہال میں رونق افروز تھے , ایک گھنٹے کی ائر کموڈور خالد چشتی کی گفتگو کے عقب میں موصوف کی شب و روز کی ریاضت اور محنت شاقہ , مہارت تامہ اور تحقیق و جستجو کا بحر ذخار اپنی گہرائی اور گیرائی کی عکاسی کر رہا تھا , جناب چشتی کا ہوم ورک ہمالہ صفت اور مستند و معتبر حوالہ جات کے ساتھ معلومات کا حیرت انگیز انسائیکلوپیڈیا تھا , سکرین پر خاموش مگر نایاب تصاویر کے ذریعہ محکوموں اور حاکموں کے دور کی جھلیکیاں دکھا کر نظروں کو دیدہ ء حیرت میں بدل دیا , خطابت کا دور بیت گیا ہے , خطیب اپنے بسیط الفاظ اور پرتجمل جملوں سے سامعین کو مسحور کر دیتا تھا اور فصاحت و بلاغت کا ویپنز دلائل و براہین کو نظر آتش کر دیتا تھا لیکن آج جدید عہد کے دور میں جادو اثر گفتگو دم توڑ گئی ہے اور دلائل و براہین فصاحت و بلاغت پر غالب ہیں , سقراط نے یا ارسطو نے کہا تھا کہ دلیل اگر مجھے اپنی انگلی پکڑا کر جہنم لے جانا چاہے تو میں جانے کے لیئے تیار اور آمادہ ہوں , ائر کموڈور خالد چشتی کی گفتگو دلائل سے متصف اور براہین سے آراستہ تھی , خطیب اپنی خطابت کی خود داد اپنی ذات سے بھی وصول کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ سامعین بھی ستائش کے ڈونگرے برسائیں , مگر ایک محقق , مفکر اور مدبر خود غرضانہ جذبات سے پاک رحیمانہ اوصاف حمیدہ کا مالک ہوتا ہے , جو علم و حکمت کے بحر ذخار میں ڈوب کر انمول موتیوں کی مالا سامعین کے گلے میں ڈال دیتا ہے اور یہ وہ کاوش ہے جو اللہ کی نوازش ہے , جسے کوئی سازش ناکام نہیں کر سکتی , زمانے میں سیاہ رات پیدا کرنے والے بھی موجود ہیں اور راتوں کو چراغ جلانے والے چشتی صاحب جیسے بھی موجود ہیں جن کی گفتگو کی جستجو میں میری آرزو جاگ اٹھی ہے , جنرل احسن حیات کا رشتہ جتنا کتاب سے ہے وہ کسی شک و شبہ سے بالا تر ہے , آپ نے خالد چشتی کی گفتگو کے بعد آپ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا , اسی طرح نسل نو کو علم و ہنر کی دولت سے مالا مال کرنے والے جنرل مقبول نے بھی مسعود علی خان کی دعوت کو چشتی صاحب کی معلوماتی گفتگو سے وابستہ رکھا اور اس فکری نشست کی صدائے باز گشت کو نیک شگون قرار دیا , جناب جاوید اقبال کاٹونسٹ مطالعہ کے نہیں مشاھدہ کے انسان ہیں , آپ کے آئینہ ء ادراک پر جو کیفیت پیدا ہوئی ہے وہ قومی اخبار میں ہویدا ہو گی آپ کا سپاس تشکر یا شکر گزاری کے الفاظ میں بے بہا لگاؤ اور چشتی صاحب کے لیئے تشکر آمیز جذبات کا ایک متطلاطم سمندر تھا , اسلام اور ماحول کی شہرہ آفاق کتاب کے مصنف کرنل ممتاز حسین سی ٹی این کے جواں فکر ماہر ماحولیات ہیں جن کی موجودگی بھی آسودگی پیدا کر رہی تھی , آپ بھی گفت و شنید کے فرد فرید ہیں آپ سب سے محبت کرتے ہیں اور جناب مسعود علی خان کی مثبت سوچ کے داعی ہیں اور وہ ان تقاریب کو جاری رکھنے کو صدقہ ء جاریہ قرار دیتے ہیں , ویسے بھی

غنیمت جان لو مل بیٹھنے کو
جدائی کی گھڑی سر پر کھڑی ہے

سی ٹی این کے چئرمین مسعود علی خان کی رحیمانہ پیشکش وہ دلکش ہے کہ اب تک 9 سیمینارز کا بار آپ ہی کے کاندھوں پر ہے اور وہ وطن عزیز کی فکری , نظری اور معاشی زلف پریشاں کو سنوار کر ہی دم لیں گے گو
انہیں یہ ضد ہے کہ چمن پر مسلط رہے گی خزاں
ہمیں یہ جنوں ہے کہ بہار لا کے چھوڑیں گے

جنرل ر احسن حیات , جنرل مقبول اور ائر کموڈور خالد چشتی کو محترمہ فردوس نثار , کالج کی پرنسیپل اور جاوید اقبال کاٹونسٹ نے مسعود علی خان کی معیت میں پھولوں کے بکے پیش کئیے , ہم نے تو صرف پھولوں کے بکے پیش کیئیے مگر آپ سب نے ہم پر انمول موتیوں کا ابر رحمت برسایا اور ڈاکٹر خالد سعید نے ملی نغمہ سوز و ساز کے تار پر بجایا تو آپ نے خوب داد لی , ڈاکٹر نوشین خالد اگلے سیمنار کے لیئیے متحرک ہیں , سی ٹی این کے چئیرمین مسعود علی خان نے بجلی کی ترسیل کے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے کیونکہ بانی پاکستان قائد اعظم کے احسانات تلے دبی ہوئی قوم کی طرف سے خان صاحب نے اپنے حصے کا قرض اتارنے کی مقدور بھر کوششوں میں مصروف ہیں آپ نے منزل کی طرف اکیلے قدم بڑھائے تھے اور آج وہ بڑے فخر سے خود فرما رہے تھے کہ

میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

اسپین کا گھروں میں رہ کر کام کرنے والے افراد کیلئے نیا ویزا پروگرام

اسپین نے یورپی یونین سے باہر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے لیے 'ڈیجیٹل نوماڈ' ویزا پروگرام شروع کرنے...

منی لانڈرنگ کیس : جیکولین فرنینڈس گرفتار ہونے سے بچ گئیں

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت مل گئی۔ بھارتی میڈیا کے...

قذافی اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ سیریز کی تیاریاں، رنگ و روغن کردیا گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے بقیہ تین میچز کا آغاز 28 ستمبر سے لاہور میں ہوگا۔

عامر لیاقت سے شادی سےکافی عرصہ پہلے سے شوبز میں کام کر رہی تھی: سیدہ طوبیٰ

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے شوبز انڈسٹری میں آنے...

چائے پینے والے افراد روزانہ کتنی پلاسٹک کھا رہے ہیں؟

کراچی کی دودھ پتی چائے میں بھی مائیکر و پلاسٹک کی آلودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جناح...