Home پاکستان حمزہ نے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کیخلاف...

حمزہ نے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی۔

حمزہ شہباز کی جانب سے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی گئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ سپریم کورٹ پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب قرار دینے کے فیصلے پر نظرثانی کرے اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو آئینی قرار دیا جائے۔

حمزہ شہباز کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ نظر ثانی درخواست پر آئینی نکتے کی تشریح کے لیے فل کورٹ قائم کیا جائے۔

سابق وزیراعلیٰ نے اپنی درخواست میں آرٹیکل 63 اے کی درخواستوں پر سماعت کے لیے بھی فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

جنگل کی خوشبو

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں آرام دہ جو گر نرم و گداز جیکٹ اور ریشمی مفلر سے لیس ہو کر قریبی...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدتحریک انصاف صوائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد سے شش وپنج میں مبتلا ہے ،اس بات...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

لاہور کا پہلا نمبر

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

سرائے ادب اور مقام اقبال

تحریر؛ ناصر نقویہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے ادب آداب پر بحث و مباحثہ تو ہوتا ہے اور دھواں دار ، چونکہ...