Home کھیل پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں نے چند شقوں میں ردو بدل کے بعد کنٹریکٹ پر دستخط کردیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے لیکن ماضی کی طرح کھلاڑیوں نے اس پر فوری طو پر دستخط کرنے کے بجائے پی سی بی سے وقت مانگا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان اور شاہین آفریدی نے نیدرلینڈز روانگی سے قبل کنٹریکٹ پر دستخط تو کردیے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ وہ ایشیا کپ کے بعد کنٹریکٹ کی شقوں میں کچھ تبدیلی چاہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کنٹریکٹ کی بعض شقوں پر اعتراض کرنے والوں میں شاداب خان ،حسن علی اور فخر زمان بھی شامل ہیں ،کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کے لیے این او سی سمیت آئی سی سی ایونٹس کی فیس اور کمرشل رائٹس جیسی شقوں پر چند تحفظات ہیں جنہیں وہ ایشیا کپ سے قبل دور کرنے کے خواہش مند ہیں۔

پی سی بی نے رواں سال ریڈ اینڈ وائٹ بال کے 33 کھلاڑیوں کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ تیار کیے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی اکثریت نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردیے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

اسپین کا گھروں میں رہ کر کام کرنے والے افراد کیلئے نیا ویزا پروگرام

اسپین نے یورپی یونین سے باہر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے لیے 'ڈیجیٹل نوماڈ' ویزا پروگرام شروع کرنے...

منی لانڈرنگ کیس : جیکولین فرنینڈس گرفتار ہونے سے بچ گئیں

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت مل گئی۔ بھارتی میڈیا کے...

قذافی اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ سیریز کی تیاریاں، رنگ و روغن کردیا گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے بقیہ تین میچز کا آغاز 28 ستمبر سے لاہور میں ہوگا۔

عامر لیاقت سے شادی سےکافی عرصہ پہلے سے شوبز میں کام کر رہی تھی: سیدہ طوبیٰ

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے شوبز انڈسٹری میں آنے...

چائے پینے والے افراد روزانہ کتنی پلاسٹک کھا رہے ہیں؟

کراچی کی دودھ پتی چائے میں بھی مائیکر و پلاسٹک کی آلودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جناح...