Home پاکستان کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2022 کے آرٹس، ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے اور سائنس گروپ کے عملی امتحانات یعنی پریکٹیکل ملتوی کر دیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق تمام ملتوی شدہ پرچے اب بروز بدھ 24 اگست کو ان ہی امتحانی مراکز پر پہلے سے دیے گئے شیڈول اور وقت کے مطابق لیے جائیں گے جبکہ پریکٹیکل ری شیڈول کرنے کیلئے متعلقہ کالجز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق جو پرچے ملتوی کیے گئے ہیں ان میں آرٹس ریگولر و پرائیویٹ کے اکنامکس پرچہ دوم، اسلامک اسٹڈیز پرچہ دوم، جنرل ہسٹری پرچہ دوم، آرٹس ریگولر کا سائیکولوجی پرچہ دوم، خصوصی امیدواروں کا آؤٹ لائن آف ہوم اکنامکس پرچہ اول اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کا اناٹومی اینڈ فزیالوجی کا پرچہ شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

اسپین کا گھروں میں رہ کر کام کرنے والے افراد کیلئے نیا ویزا پروگرام

اسپین نے یورپی یونین سے باہر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے لیے 'ڈیجیٹل نوماڈ' ویزا پروگرام شروع کرنے...

منی لانڈرنگ کیس : جیکولین فرنینڈس گرفتار ہونے سے بچ گئیں

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت مل گئی۔ بھارتی میڈیا کے...

قذافی اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ سیریز کی تیاریاں، رنگ و روغن کردیا گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے بقیہ تین میچز کا آغاز 28 ستمبر سے لاہور میں ہوگا۔

عامر لیاقت سے شادی سےکافی عرصہ پہلے سے شوبز میں کام کر رہی تھی: سیدہ طوبیٰ

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے شوبز انڈسٹری میں آنے...

چائے پینے والے افراد روزانہ کتنی پلاسٹک کھا رہے ہیں؟

کراچی کی دودھ پتی چائے میں بھی مائیکر و پلاسٹک کی آلودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جناح...