Home کھیل کامن ویلتھ گیمز : گولڈ میڈلسٹ نوح بٹ کا وطن پہنچنے پر...

کامن ویلتھ گیمز : گولڈ میڈلسٹ نوح بٹ کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

کراچی: کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر نوح بٹ وطن واپس پہنچ گئے۔

نوح بٹ کے علاوہ ویٹ لفٹر ہنزلا دستگیر، حیدر علی، والی بال ٹیم اور ان کے غیر ملکی کوچ اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے جہاں ان تمام افراد کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ڈی جی اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے ایتھلیٹس کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر ویٹ لفٹرز پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

نوح بٹ نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرکٹ ٹیم کی طرح ہمارا استقبال ہوا، پی ایس بی کے ڈی جی نے تمام قومی ایتھلیٹس کا استقبال کرکے اچھی روایت قائم کی ہے۔

دوسری جانب آصف زمان کا کہنا تھا کہ قومی ایتھلیٹس کو انعامات کے ساتھ ساتھ مزید اچھی تیاریوں کے موقع فراہم کریں گے، جس ایتھلیٹس کو بیرون ملک ٹریننگ کے لیے بھیجنا ہو گا انہیں پورے موقع دیے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

اسپین کا گھروں میں رہ کر کام کرنے والے افراد کیلئے نیا ویزا پروگرام

اسپین نے یورپی یونین سے باہر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے لیے 'ڈیجیٹل نوماڈ' ویزا پروگرام شروع کرنے...

منی لانڈرنگ کیس : جیکولین فرنینڈس گرفتار ہونے سے بچ گئیں

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت مل گئی۔ بھارتی میڈیا کے...

قذافی اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ سیریز کی تیاریاں، رنگ و روغن کردیا گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے بقیہ تین میچز کا آغاز 28 ستمبر سے لاہور میں ہوگا۔

عامر لیاقت سے شادی سےکافی عرصہ پہلے سے شوبز میں کام کر رہی تھی: سیدہ طوبیٰ

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے شوبز انڈسٹری میں آنے...

چائے پینے والے افراد روزانہ کتنی پلاسٹک کھا رہے ہیں؟

کراچی کی دودھ پتی چائے میں بھی مائیکر و پلاسٹک کی آلودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جناح...