Home انٹرنیشنل امریکی اداکارہ ڈینس رچرڈز اور ان کے شوہر کی گاڑی پر نامعلوم...

امریکی اداکارہ ڈینس رچرڈز اور ان کے شوہر کی گاڑی پر نامعلوم شخص کی فائرنگ

لاس اینجلس(مانیٹرنگ سیل)امریکا کے شہر لاس اینجلس میں اداکارہ و ماڈل ڈینس رچرڈز اور ان کے شوہر کی گاڑی پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی۔

ڈینس رچرڈز اور ان کے شوہر کی گاڑی پر فائرنگ اسٹوڈیو کے باہر پارکنگ ایریا میں کی گئی جس میں دونوں افراد بال بال بچ گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈینس رچرڈز کے شوہر گاڑی چلا رہے تھے، اسٹوڈیو پہنچنے پر پارکنگ کی تلاش کے دوران ان کی گاڑی کے پیچھے موجود دوسری گاڑی میں سوار شخص نے غصے میں چیخنا شروع کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم نے اپنی گاڑی اداکارہ کی گاڑی کے آگے لانے کی کوشش کی۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے شوہر نے ملزم کو جگہ دی تاہم پھر بھی اس نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے اداکارہ گھبرا گئیں اور روتے ہوئے اسٹوڈیو میں داخل ہوئیں جس کے بعد کریو ممبر نے گاڑی پر گولی کا نشان دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات پر فائرنگ کے واقعے کی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

test

test

صحابہ کرام اہلبیت امہات المومنین کی توہین پر قانون سازی

تحریر: محمد ریاض ایڈووکیٹآئین پاکستان کے تحت مملکت کا نا م اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سرکاری مذہب اسلام ہے۔اسکے باوجود پاکستان...

مجھے اس دیس جانا ہے

منشاقاضیحسب منشا مجھ پر پہلی بار اس بات کا انکشاف ہوا جب میں نے نثری ادب میں...

دنیا کا سب سے بڑا مقروض ملک ہونے کے باوجود جاپان ڈیفالٹ کیوں نہیں کرتا؟

گزشتہ سال ستمبر کے آخر تک جاپان اس حد تک مقروض ہو چکا تھا کہ قرضوں کے اس حجم کو سُن...

پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) نے سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔