بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروور نے اپنی بیٹی دیوی کی پہلی تصویر شیئر کردی۔
انسٹاگرام پر بپاشا اور کرن نے بچی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو بالکونی میں کھڑے بیٹی دیوی کو ڈھلتے سورج کی کرنوں میں جھولا دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
https://www.instagram.com/p/ClY8_19BZRq/
بپاشا نے بچی کی تصویر کے ساتھ ایک خوبصورت پوسٹ بھی شیئر کی تاہم بچی کا چہرہ دل والی ایموجی کے ذریعے چھپایا گیا ہے۔
پباشا کی پوسٹ کو چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں بار پسند کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کچھ روز قبل بھارتی میڈیا نے تصدیق کی تھی کہ بپاشا اور کرن کے ہاں ہفتے کے روز ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔
بپاشا باسو کی جانب سے انسٹاگرام پر بیٹی کی پیدائش کی خبر بھی شیئر کی گئی، ساتھ ہی انہوں نے بتایا تھا کہ بیٹی کا نام ‘دیوی باسو سنگھ گروور’ رکھا گیا ہے۔