Home پاکستان تسنیم حیدر کے ساتھ ہماری کوئی رشتہ داری نہیں: بھتیجا وزیراعلیٰ پنجاب

تسنیم حیدر کے ساتھ ہماری کوئی رشتہ داری نہیں: بھتیجا وزیراعلیٰ پنجاب

لندن: وزیراعلیٰ پنجاب کے بھتیجے شجاع عباس کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر شاہ کے ساتھ ہماری کوئی رشتہ داری نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے مشیر عدیل شاہ کے بھتیجے شجاع عباس نے ن لیگ کی قیادت پر ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہونے اور عمران خان پر حملہ کروانے میں ملوث ہونے کے الزامات لگانے والے تسنیم عباس کی جانب سے خود سے متعلق کیے گئے دعوے پر پریس کانفرنس کی۔

شجاع عباس نے کہ ہماری تسنیم حیدر شاہ کے ساتھ کوئی رشتہ داری نہیں ہے، تسنیم حیدر نے غلط بیانی کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان کے کہنے پر عدیل شاہ کو مشیر بنایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عدیل شاہ نے کہا کہ تسنیم حیدر شاہ کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، تسنیم شاہ ہمیشہ پرویز الہٰی اور ان کے خاندان کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔

عدیل شاہ کا کہنا تھا کہ تسنیم شاہ نے قتل کی سازش کے بےبنیاد الزامات لگائے ہیں، ان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ تسنیم حیدر شاہ نے الزام عائد کیا تھا کہ نواز شریف نے جس میٹنگ میں ارشد شریف کو قتل کرنے کے احکامات جاری کیے اس میں وہ بھی موجود تھے اور ناصر بٹ نے انہیں عمران خان پر حملے کے لیے بندوبست کرنے کا کہا تھا۔

دوسری جانب ناصر بٹ اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں نے تسنیم حیدر شاہ کے خلاف لندن پولیس کو درخواست دیدی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

test

test

صحابہ کرام اہلبیت امہات المومنین کی توہین پر قانون سازی

تحریر: محمد ریاض ایڈووکیٹآئین پاکستان کے تحت مملکت کا نا م اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سرکاری مذہب اسلام ہے۔اسکے باوجود پاکستان...

مجھے اس دیس جانا ہے

منشاقاضیحسب منشا مجھ پر پہلی بار اس بات کا انکشاف ہوا جب میں نے نثری ادب میں...

دنیا کا سب سے بڑا مقروض ملک ہونے کے باوجود جاپان ڈیفالٹ کیوں نہیں کرتا؟

گزشتہ سال ستمبر کے آخر تک جاپان اس حد تک مقروض ہو چکا تھا کہ قرضوں کے اس حجم کو سُن...

پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) نے سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔