اسلام آباد: اسٹیٹ بینک کو قرض کی مد میں 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ اسٹیٹ بینک کو قرض کی مد میں 50 کروڑ ڈالر منتقل ہوچکے ہیں۔
Asian Infrastructure Investment Bank (AIIB) has transferred today, as per their Board’s approval, to State Bank of Pakistan/Government of Pakistan
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) November 29, 2022
US $ 500 million as program financing.
اسحاق ڈار کے مطابق رقم ایشین انفرا اسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک سے قرض کی مد میں ملی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق قرض کے اس معاہدے پر شرم الشیخ میں دستخط ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ 9 نومبر کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔