دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق طبیعت خراب ہونے پر قتل کے ملزم کو جیل سے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا جہاں سے ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نگرانی پر مامور کانسٹیبل بھی غائب ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس پی مدینہ ٹاؤن کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کی نگرانی پر مامور اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔