سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے بعد ان کی بہو نے بھی خاموشی توڑ دی۔
سوشل میڈیا پیچز کے مطابق صبا فیصل کی چھوٹی بہو نیہا سلمان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ساس صبا فیصل اور نند یعنی اداکارہ سعدیہ فیصل کو بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بنایا۔