سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں 21 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔
محکمہ تعیم سندھ کے مطابق صوبے کے تمام اسکولز و کالجز یکم جنوری سے کھول دیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر تعلیم سردار شاہ کو منظوری دے دی۔
محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے فیصلے کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری اسکول و کالجز پر ہو گا۔