Home پاکستان پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم چاہ رہی ہے کہ پی پی جو لوٹ رہی ہے اس میں سے کچھ انہیں بھی مل جائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے سیاسی ایڈمنسٹریٹر کو فوری طور پر برطرف کیا جائے، ایک پارٹی کا ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر دوسری پارٹی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگایا جا رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن روکنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، 2009 سے 2015 تک بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے، ایم کیو ایم اس وقت پیپلزپارٹی کی اتحادی تھی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ الیکشن ڈے پر فوج اور رینجرز کو ہر پولنگ اسٹیشن پر تعینات کیا جائے کیونکہ اس وقت پیپلز پارٹی بد ترین فسطائیت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

test

test

صحابہ کرام اہلبیت امہات المومنین کی توہین پر قانون سازی

تحریر: محمد ریاض ایڈووکیٹآئین پاکستان کے تحت مملکت کا نا م اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سرکاری مذہب اسلام ہے۔اسکے باوجود پاکستان...

مجھے اس دیس جانا ہے

منشاقاضیحسب منشا مجھ پر پہلی بار اس بات کا انکشاف ہوا جب میں نے نثری ادب میں...

دنیا کا سب سے بڑا مقروض ملک ہونے کے باوجود جاپان ڈیفالٹ کیوں نہیں کرتا؟

گزشتہ سال ستمبر کے آخر تک جاپان اس حد تک مقروض ہو چکا تھا کہ قرضوں کے اس حجم کو سُن...

پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) نے سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔