رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے گئے

95

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار جاری کردیے گئے ہیں۔ جس کے مطابق پیر سے جمعرات تک وفاق کے سرکاری دفاتر صبحِ 7:30 سے 1:30 دوپہر تک کھلے رہیں گے۔

اسی طرح جمعہ کے روز صبح ساڑھے سات سے دوپہر 12 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان المبارک کے دوران نئے دفتری اوقات کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔