جی ایچ کیو حملہ: شرپسند پی ٹی آئی کےکن رہنماؤں سے رابطے میں تھے؟ فون ریکارڈ مل گیا

11

راولپنڈی: 9 مئی کو پرتشدد مظاہروں کے دوران جی ایچ کیو پر حملے اور توڑ پھوڑ کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے پی ٹی آئی کے 6 مقامی رہنماؤں کی فون کالز کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 88 شرپسند پی ٹی آئی کے 6 مقامی رہنماؤں سے رابطے میں رہے،فون کالز ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق ایم پی اے واثق قیوم عباسی نے 8 بار اور اجمل صابر راجہ نے 7 بار رابطہ کیا۔

فون کالز ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما طارق محمود مرتضیٰ نے 9 اور راجہ عثمان ٹائیگر نے 6 بار شرپسند عناصر سے رابطہ کیا، راجہ راشد حفیظ نے 2 بار اور عمر تنویر بٹ نے شرپسندعناصر سے 3 دفعہ رابطہ کیا۔

جی ایچ کیو پر حملے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ 9 مئی کو تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے۔