سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری نے آڈیولیکس کمیشن کی طلبی کا نوٹس عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا۔
اپنی آئینی درخواست میں صدر سپریم کورٹ بار نے عدالت سے آڈیولیکس انکوائری کمیشن کی کارروائی اوراحکامات کوغیرآئینی غیرقانونی قراردینے کی استدعا کی۔
عابد زبیری نے آئینی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ قراردیا جائے کسی بھی شہری کی جاسوسی یا فون ٹیپنگ نہیں کی جاسکتی۔
آڈیولیکس کمیشن نے مبینہ آڈیوز سے جڑی 4 شخصیات عابد زبیری، خواجہ طارق رحیم ایڈوکیٹ، صحافی عبد القیوم صدیقی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کو 27 مئی کو طلب کیا ہے۔