پی ٹی آئی کی سابق رہنما عائشہ گلالئی (ق) لیگ میں شامل

15

پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی نے (ق) لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

عائشہ گلالئی نے (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت اور چوہدری سرور کے ساتھ پریس کانفرنس میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس قلعے کی محافظ پاک فوج ہے، پاکستان کا ہر ایک شہری پاک فوج کا سپاہی ہے۔

واضح رہے کہ عائشہ گلالئی 2017 میں پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہوگئی تھیں اور انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات عائد کیے تھے جب کہ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی گلالئی کے نام سے جماعت بھی بنائی تھی۔