سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کے 4 چیزیں ساتھ لانے پر پابندی عائد کردی۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب کا رخ کرنے والے عازمین حج کے چار چیزیں ساتھ لانے پر پابندی ہوگی۔
Avoid carrying prohibited luggage when you travel. #Proclaim_to_the_People#Makkah_and_Madinah_Eagerly_Await_You pic.twitter.com/taOas7mLJA
— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) May 24, 2023
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ہدایت کی گئی ہےکہ عازمین حج کے اپنے ہمراہ بغیر پیکنگ (کھلا ہوا)، کپڑوں میں لپیٹا ہوا سامان، پلاسٹک کی بوتلیں اور اضافی وزن لانے پر پابندی ہوگی۔
Dear Guests of Allah,
Please avoid bringing large amounts of cash and valuable items with you when traveling to the kingdom. This will help to make the process faster and easier for you.#Proclaim_to_the_People#Makkah_and_Madinah_Eagerly_Await_You pic.twitter.com/ObBIEvBGd7
— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) May 24, 2023
وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کو اپنے ساتھ زیادہ نقدی اور قیمتی سامان نہ لانے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہےکہ حجاج کرام غیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان اتنا ہی لائیں جتنی اجازت دی گئی ہے۔